
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 اکپ آج بدھ سے شروع ہو گا۔ ایونٹ کے میچز 30 ستمبر سے
6 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جبکہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں جن میں ناردرن، خیبر پختونخوا، سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، بلوچستان اور سندھ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 17 اکتوبر کو جبکہ فائنل 18 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔














