
ماﺅنٹ مانگینوئی ( اسپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 65 رنز سے ہرا کر دو میچز
کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیل ویگنر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کےلئے 207 رنز درکار تھے اور اس کی 7 وکٹیں باقی تھیں مگر نیل ویگنر کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث انگلینڈ کی پوری ٹیم 197 رنز پر آﺅٹ ہوگئی، جو ڈینلی نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے، دیگر بلے بازوں میں جوفرا آرچر 30 ، سام کرن 29 اور بین سٹوکس 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان جو روٹ اور جوز بٹلر بھی اپنا روایتی کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے،۔
نیل ویگنر نے 44 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، کیوی وکٹ کیپر بیٹسمین بی جے واٹلنگ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی پہلی اننگز 353 رنز کے جواب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 615 رنز بنائے تھے۔بی جے واٹلنگ کو ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا














