
ممبئی (ویب ڈیسک )بھارت کی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کی پلوامہ حملے کی
تحقیقات اور اس پر مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی۔
بھارتی وزارت خارجہ نے عمران خان کی حملے کی تحقیقات کی پیشکش پر ردعمل میں اسلام آباد کی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو رد کرتے ہوئے کہا
کہ 'عمران خان کا یہ کہنا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے سب زیادہ متاثر ہے، حقیقت کے برعکس ہے۔'
بیان میں کہا گیا کہ 'ہمیں اس بات پر حیرانی نہیں ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے پلوامہ میں ہماری سیکیورٹی فورسز پر حملے کو دہشت گردی کا واقعہ
تسلیم نہیں کیا، انہوں نے اس ظالمانہ واقعے کی مذمت کی اور نہ ہی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔'
بھارتی وزارت خارجہ نے معاملے پر پاکستان کے موقف کو نظر انداز کیا جس میں دفتر خارجہ نے کہا تھا کہپاکستان، کشمیر میں کشیدگی کی مذمت کرتا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان پر جیش محمد اور حملے میں ملوث بمبار کے دعوؤں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد
کرتے ہوئے کہا کہ 'دہشت گردانہ حملے اور پاکستان کے درمیان کسی تعلق سے لاعلمی کا اظہار کرنا اسلام آباد کا پرانا بہانہ ہے۔'
تاہم بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ان 'دعوؤں' سے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔














