ایف بی آر:کراچی میں مہنگی جائیدادیں خریدنےوالے 2 ہزار افراد کیلئے نوٹسز تیار

اسلام آباد( ویب ڈیسک )ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، کراچی میں مہنگی جائیدادیں

خریدنے والے 2 ہزار افراد کیلئے نوٹسز تیار ہوئے جبکہ نئی سپر مارکیٹس، چائے کارنرز والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

کراچی کی مہنگی جائیدادیں، سپر مارکیٹس اور چائے کارنرز کو بھی اب ٹیکس دینا ہوگا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر نے شہر قائد کی مہنگی جائیدادیں خریدنے والے 2 ہزار افراد کو نوٹسز جاری کردیئے، ڈیفنس اور کلفٹن میں قائم چائے کارنرز بھی فہرست میں شامل ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق نئی غیر رجسٹرڈ سپر مارکیٹس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، تنخواہ دار 16 ہزار نان فائلرز کو بھی نوٹس جاری ہوں گے۔

وفاقی ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ پوش علاقوں میں نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔