سونا 200روپے مہنگا،فی تولہ 87 ہزار900 روپے کا ہو گیا

کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام  ) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں  میں پیر کو سونےکی قیمت میں 200 روپے کا

اضافہ ہوا،جس سے فی تولہ سونا 87 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ۔

دس گرام سونا 172 روپے کے اضافے سے 75 ہزار 360 روپے کا ہوگیا ۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1511 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی ۔

چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق  چاندی پاکستان میں 1010 روپے فی تولہ میں فروخت ہوئی۔