پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارفضائی سفر ٹرین سے بھی سستا ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارفضائی سفر ٹرین سے بھی سستاہوگیا۔پی آئی اے نے نیا کرایہ جاری کرکے سب

کوحیران کردیا،اسلام آباد اور لاہورسے کراچی کاکرایہ ٹرین سے بھی کم کردیاگیا ہے ۔مسافر 20کلوسامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 7ہزار 4سو جبکہ دوطرفہ13ہزار5سو کردیاہے ۔
اسلام آباد سے کراچی ٹرین کایکطرفہ اے سی بزنس کاکرایہ 7ہزار 5سو روپے ہے ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے )کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں دوبارہ زبردست کمی کردی گئی ہے پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکج متعارف کروادیا ہے جس کے تحت 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیا گیا ہے ۔ 35کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے نے کہاہے کہ پر کشش کرایوں کے ذریعے لوگ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے۔ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔