آٹھ اکتوبرکا زلزلہ،تعمیرنوو بحالی کے میں فعال کرداراداکیا ،ایشیائی بینک

اسلام آباد( ویب ڈیسک )ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ اکتوبر2005کے تباہ کن زلزلہ کے بعدبینک اورترقیاتی شراکت

داروں نے فوری تعمیرنواوربحالی کے منصوبوں میں اپنا فعال اور موثر کردار ادا کیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ترجمان نے اکتوبر2005 کے تباہ کن زلزلہ کے پندرہ برس مکمل ہونے پراپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ زلزلہ کے بعد بینک اوراس کے ترقیاتی شراکت داروں نے ریلیف اوربحالی کے کامیاب ترین کوششوں میں اپناکرداراداکیا۔نومبر2005 میں بینک نے پاکستان ارتھ کوئیک فنڈ قایم کردی جس کا مقصد تعمیرنو، بحالی اورترقیاتی سرگرمیوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پرمالی معاونت فراہم کرنا تھا،دسمبر2005 ءمیں بینک نے آرتھ کوئیک ایمرجنسی اسسٹنس پراجیکٹ کی منظوری دی۔یورپی یونین، آسٹریلیا، بیلجئیم، فن لینڈ اورناروے کی حکومتوں کے تعاون سے 448.3 ملین ڈالر کے قرضے اور گرانٹس فراہم کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ بینک نے ایرا اوردیگرعلاقائی اداروں کے ساتھ مل کر ان علاقوں کی نشاندہی کی جہاں تعمیرنواوربحالی کی فوری ضرورت تھی۔ انہوں نے کہاکہ بینک نے مرکزی ورابطہ سڑکوں کی تعمیر وبحالی، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پانی وبجلی اورصحت وتعلیم کے منصوبوں میں بھرپوراندازمیں معاونت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بینک پاکستان کے ساتھ تعلقات اورتعاون کاسلسلہ جاری رکھے گا۔