
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے لاہور سمیت ملک بھر میں واقعہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر مختلف
اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے قیمتوں میں اضافے سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کا خشک دودھ 10 روپے سے 40 روپے تک گھی اور کوکنگ آئل 29 روپے سے 35 روپے تک ،سرف 20 روپے سے 40 روپے تک، شیمپو 4 روپے سے 20 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔














