
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سال نو پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو ایک اور نیا اور
انوکھا تحفہ دیدیا،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگیا،
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ اوگرا نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 56 پیسے کا اضافہ کیاگیاہے۔
جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 151.82روپے مقررکردی گئی ہے۔ ا نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 277 روپے 79 پیسے کا اضافہ کیاگیاہے۔
ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلوسلنڈر کی قیمت 1791.48 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں گھریلوسلنڈر کی قیمت 1513.69 روپے مقررتھی














