دوماہ کلئے اے سی بزنس اوراسٹینڈرڈ کے کرایوں میں 25فیصد کمی کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی ) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کےلئے 9مارچ سے لے کر 8مئی تک اے سی بزنس اور اے

سی اسٹینڈرڈ کے کرایوں میں 10فیصد سے لے کر 25فیصد تک رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے ترجمان کے مطابق اگر کوئی مسافر اس دوران بیک وقت آنے اور جانے کی ٹکٹ خریدتا ہے تو ا ±س کو 25فیصد رعایت دی جائے گی، اگر ایک طرف کی ٹکٹ خریدتا ہے تو اس کو 10فیصد رعایت دی جائے گی۔

 ترجمان نے بتا یا کہ عوام کو یہ سہولت ملت ایکسپریس، عوام ایکسپریس ،رحمان بابا، کراچی ایکسپریس ، بزنس ایکسپریس ، شالیمار ایکسپریس ، شاہ حسین ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس ، سندھ ایکسپریس، بہاوالدین ذکریا ایکسپریس ، گرین لائن ، موسیٰ پاک ، ملتان ایکسپریس، مہر ایکسپریس، تھل ایکسپریس، فیصل آبادایکسپریس، فیصل ایکسپریس، سبک رفتار، سبک خرام، راوال ایکسپریس اور اسلام آباد ایکسپریس پر حاصل ہو گی۔