کاروباری آسانیوں کے انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن 28 پوائنٹس بہتر ہوئی

لاہور( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کو بہترین ترغیبی اور

منافع بخش پیکج دے کر برآمدات میں اضافہ اور درآمد ات میں کمی کے ذریعے ملکی معاشی استحکام کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی وجہ سے عالمی بینک کے کاروباری آسانیوں کے انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن 28 پوائنٹس بہتر ہوئی ہے۔صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں عبد الرزاق داﺅد نے کہا کہ حکومت معیشت کے استحکام اور صنعتکاری کے فروغ کے لئے بیک وقت مختصر اور طویل مدتی پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نجی شعبے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور انہوں نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔حکومت کی کاروباری دوست پالیسیوں کی وجہ سے کاروباری آسانیوں کے انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن 28 پوائنٹس بہتر ہوئی ہے جو بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی حوصلہ افزا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو جاپان ، ویتنام اور جنوبی کوریا کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیائی اور پیسفک مارکیٹس کے ساتھ بھی مربوط کیا جائے گا ۔