
اسلام آباد(یب ڈیسک) وفاقی حکومت پر ملکی اور غیر ملکی قرضہ 44ہزار366ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ رواں مالی
سال کے 9 ماہ کے دوران قرضوں میں ساڑھے 4 ہزارارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 تک مقامی قرض کا حجم28 ہزارارب روپے سے زائد رہا جبکہ اسی عرصے تک بیرونی قرضہ 16ہزار 290ارب روپے ریکارڈ کیا گیا رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں غیر ملکی قرضہ2ہزار 6سو 89 ارب روپے تھا جبکہ جولائی تا مارچ 2022تک ملکی قرضوں میں 1811ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔














