
ویب ڈیسک :بھارت نےاپنا طیارہ مگ 21 گرنے اور ونگ کمانڈرابھی نندن کی پاکستانی حراست میں ہونے کی تصدیق کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ونگ کمانڈرابھے نندن نے مگ21پراڑان بھری،وہ ابھی تک نہیں لوٹا اور لاپتہ ہے۔
بھارت نے اپنے پائلٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نندن بھارت کے ایک ریٹائرڈ ایئرمارشل کا بیٹا ہے ۔
واضح رہے پاکستان نے بھارتی دراندازی کا جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرلیاتھا۔
گرفتار بھارتی پائلٹ نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں، میں ونگ کمانڈر ابھے نندن ہوں۔ میرا سروس نمبر 27981 ہے۔














