
لاہور(ویب ڈیسک ،فائل فوٹو)پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنےوالی سمجھوتہ ایکسپریس معطل کردی گئی ہے۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین آج روانہ نہیں ہوگی اور ٹرین سروس کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا کہ ہفتے میں 2روز سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے روانہ ہوتی تھی ۔ پیر اور جمعرات کی صبح ٹرین اٹاری جاتی تھی۔ سمجھوتہ ایکسپریس گزشتہ ہفتے45 مسافروں کو لیکر بھارت روانہ ہوئی تھی۔
موجودہ حالات میں بھارت جانے والے 16 مسافر پھنس گئے ہیں۔ ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ ٹرین ٹرین کو دوبارہ کب چلایا جائے گا، اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔














