وزیراعظم سےآرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں اہم سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق جمعرات کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی, ملاقات میں عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ملکی سیکورٹی ، ملکی سلامتی، مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال سمیت افغانستان میں امن عمل پر بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم کو دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دی، ساتھ ہی کورکمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔

عمران خان کا کہنا تھا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اداروں میں مکمل ہم آہنگی ہے،مسلح افواج کی وطن کیلئے قربانیوں کا پوری قوم اعتراف کرتی ہے۔