
لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تم ایسے لاڈلے ہوجو کسی کے سامنے بھی
جھک سکتا ہے،تمہیں امریکا نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں سب جانتے ہیں،اب واپس آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بناؤ ، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی کے احکامات جاری کرو۔
ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف میں ان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تمہیں امریکا نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں پہلے ہی جانتے ہیں۔تم ایک ایسے لاڈلے ہو، جو کسی بھی اتھارٹی اور مطالبے کے سامنے اپنی غیرقانونی طریقے سے حاصل طاقت کو برقرار رکھنے کیلئے جھک سکتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بنانے ، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ تم میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر پابندی لگانے پر کیوں جھوٹ بولتے ہو۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’’ میں واشنگٹن کےکیپیٹل ون ارینا میں پاکستانی۔














