
اسلام آباد،کراچی(رنگ نوڈاٹ کام)ملک بھر میں عید الاضحی کے دوسرے روز سنت ابراہیمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی
جاری ہے ۔
قربانی کیلئے دوسرے روز کا انتخاب کرنے والے افراد قربانی کے بعد اپنے عزیزاوقارب ،محلے داروں اورغربا تک گوشت کی فراہمی میں مصروف ہیں ۔
عوام کی خدمت کرنی والی سماجی تنظیموں کی جانب سے عید الا ضحی کے تینوں دن فی سبیل اللہ قربانی کرکے گوشت مستحقین تک پہنچانے میں مصروف ہیں ۔
کراچی میں عید الاضحی سے ایک روز قبل ہونے والی شدید بارشوں سے عید گاہوں ،سڑکوں اورنشیبی علاقوں میں پانی جمع تھا ،کہیں بجلی اورکہیں گیس کی بند ش سے نظام زندگی متاثر ہونے کے باوجو لوگوں کا سنت ابراہیمی کی ادائیگی کاجذبہ ماند نہیں پڑسکا۔
عید کے دوسرے دن بھی لوگ گھروں میں عید کے پکوان بنا کر انجوائے کرنے میں مصرو ہیں ۔بہت سے لوگوں نے باربی کیو نائٹ منانے کی بھی تیاریاں کرلی ہیں ۔














