ہرفورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے،فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ (ویب ڈیسک ) وفاقی مشیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ کہ کشمیر ہمارا

 مشترکہ معاملہ ہے۔بلاول اسے سیاست کی بھیٹ نپ چڑھائیں۔ کشمیر کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیر کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، ہرفورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔
 سیالکوٹ میں میں عید ملن پارٹی کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ان کشمیریوں کے سب سے بڑے وکیل بن کر کھڑے ہیں۔ بلاول 14 اگست کے دن اپنے والد اور پھپھو کی کرپشن سے لاتعلقی کا اعلان کرکےقائد اعظم محمد علی جناح کے سپاہی اور پاکستان کے ہیرو بن جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عمران خان نے اقوام عالم میں اجاگر کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے مزید کہا چائنا کا ہندوستان کے موقف ردکرنا ہمارے حق سچ کے اصولی موقف کی فتح ہے اور چائنا نے تنازعہ کشمیر پر اپنے اپنے اصولی موقف کو اعارہ کر کے اصول اور سچائی کے ساتھ کھڑا ہے ۔
مشیراطلاعات نے مزید کہا کہ بلاول کشمیر پر قومی یکجہتی کو ابواور پھپھو بچاؤ مہم کا حصہ نہ بنائیں ۔بلاول  کرپشن میں غرق سندھ سے نجات دلاکر پاکستان کے معاشی جب کراچی کو ایک مرتبہ پھراپنا کھویا ہوا مقام دلائیں مشیر اطلاعات نے مزید کہا کے آج پاکستان کی عدالتیں آزاد اور کوئی قانون کے نزدیک ایک مقدس گائے نہیں ۔