
لکھنو(ویب دیسک ) بھارتی عوام کی اکثریت نےمودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے
۔ بھارت کےعوام کا کہنا تھا کشمیریوں کی آوازکو خاموش نہیں کرنا چاہیے۔بھارت میں مسیحیوں کےروحانی پیشوا بشپ جوزف ڈی سوزانے دنیا بھر کے مسیحیوں سے کشمیریوں کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان رویندر شرما کو پریس کانفرنس کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے صدر غلام میر کو بھی قابض افواج نے دفتر جاتے ہوئے حراست میں لیاگیا۔
لکھنو میں سماجی کارکن سندیپ پانڈےکو اس وقت گھر میں نظر بند کر دیا گیا جب وہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف مظاہرے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے،انہیں کشمیر کاز پر آواز اٹھانے کے جرم میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار نظر بند کیا گیا۔














