ایک اشارے پر مولانا پرزمین تنگ کردیں گے،فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کومستعفی ہونے

کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالاجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے  ٹویٹ میں  کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا، ہم اس لئے تحمل کا مظاہرہ کر تے ہیں کہ عمران خان نے یہ ہدایت کی ہے ورنہ ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔