
اسلام آبا(ویب ڈیسک)اپوزیشن کی رہبرکمیٹی نے انتہائی اقدام کے طورپر اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں، ملک کو جام کرنے
اور ملک گیر شٹرڈاؤں کی دھمکی دے دی۔
حکومتی کمیٹی کہتی ہے کہ استعفیٰ کی بات نہ کی جائے تو پھر رابطے کی کیا ضرورت ہے، تمام غیرجمہوری قوتوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال سے نا جائز فائدہ اٹھانے اور غیرآئینی اقدام کی کوشش کی گئی تو تمام سیاسی جماعتیں ملکر بھر پور مزاحمت کریں گی جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ صرف جے یو آئی ف ہی نہیں بلکہ 9 سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے۔
، اپوزیشن کے بڑی جماعت نے کرتاپورراہداری آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے پاسپورٹ اور ویزہ کی شرط ختم کرنے کی بھی مخالفت کردی ہے۔اس امر کا ہفتہ کو رہبر کمیٹی کے غیرمعمولی اجلاس میں کیا گیا ہے جو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے کنوئینر اکرم درانی نے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں صورتحال پر مفصل گفتگو ہوئی ہے۔
تمام سیاسی جماعتوں نے اعادہ کیا کہ آزادی مارچ کے مقاصد وزیراعظم کا استعفی، فوج کی نگرانی کے بغیر نئے انتخابات اور آئین کی مکمل پاسداری کا تحفظہے اپوزیشن کا متفقہ فیصلہ ہے کہ آئین سے ماورا ء ہر اقدام کی مزاحمت کی جائے گی ہر وہ اقدام جس سے پاکستان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو اس کے بھرپورمزاحمت کی جائے گی۔ پوری رہبر کمیٹی اور ہماری قیادت آج تک اپنے اس موقف پر قائم ہے اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ تمام پارٹیوں کے نمائندے ان تجاویز کو اپنی پارٹیوں کے سامنے رکھ کر آگے بڑھنے کا متفقہ طریقہ کار طے کریں گے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ رہبر کمیٹی برقرار رہے گی حکومت نے رابطے کرنے کی تجویز دی ہے ہم رابطے رکھنے سے خائف نہیں۔ ہم جمہوری لوگ ہیں رابطہ کے لیے تیار ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان اور پرویز خٹک کا لب ولہجہ مناسب نہیں ہے سب سے پہلے وہ اپنے لب و لہجہ کو درست کر لیں اگر وہ کہتے ہیں کہ استعفی کی بات نہ کی جائے تو پھر رابطے کی کیا ضرورت ہے۔ آج کے اجلاس میں طے ہوا کہ ہم تمام غیرجمہوری قوتوں کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر موجودہ صورتحال سے ناجزء فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی اورمروجہ آئین کے برخلاف کوئی اقدام اٹھایا گیا تو یہ ملکی بقاء اور سلامتی کے لیے ٹھیک نہیں ہوگا اور سیاسی جماعتیں ملکر بھر پور مزاحمت کریں گی میں جو کچھ کہہ رہا ہوں یہ صرف جے یو آئی ف کے ہی نہیں بلکہ نو سیاسی جماعتوں کے الفاظ ہیں۔
میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں اجتماعی استعفے شٹر ڈاؤن ہائی ویز پورے ملک کو بلاک کرنا اضلاع کی سطح پر بیس تاریخ کو ہر وہ کام جو ایک تحریک کے لیے ضروری ہوتا ہے زیر غور آئے۔ آزادی کی تحریک میں لاکھوں لوگ شامل ہیں اور مزید قافلے آ رہے ہیں۔ہمارے جنرل سیکرٹری مولانا عبداللہ اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر ہم ابھی تک برقرار ہیں لیکن حکومت اس سے بھاگ رہی ہے۔














