
لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لےگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جیل سے رہائی ایک دن
کے لیے موخر ہوگئی‘ رہائی آج بروز منگل عمل میں آئے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ایم ایل(ن)کی نائب صدر کی رہائی میں تاخیر کی بنیادی وجہ ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونا ہیں ۔ان کے ضمانتی مچلکے آج جمع کرائے جا سکیں گے۔ مریم نواز کی رہائی کے لیے روبکار مچلکے جمع کرانے کے بعد جاری ہو سکے گی۔














