
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کا اجلاس
آج منگل کو صبح دس بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
ذیلی کمیٹی نے فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار شہباز شریف یا ان کے نمائندے پیش ہوں۔نیب سے بھی نمائندہ بھیجنے کا کہا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے فریقین کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ کمیٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے میڈیکل بورڈ اور سیکریٹری صحت پنجاب کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔














