نواز فیصلے کیخلاف حکومت کو سپریم کورٹ نہیں جانا چاہیے

راولپنڈی(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف فیصلے کیخلاف حکومت کو سپریم کورٹ نہیں

جانا چاہیے۔ایک آدمی بیمار ہے اسے باہر جانے دیں اس پر سیاست نہ کریں۔
راولپنڈی میں تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو روانگی کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف حکومت کو سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کرنا چاہیے۔ ایک آدمی بیمار ہے اسے باہر جانے دیں اس پر سیاست نہ کریں۔ یہ نہ ہو فلم الٹی چلنی شروع ہوجائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں اتفاق کرتا ہوں کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری ہے اور گڈ گورنس نہیں ہے، وزیراعظم اس پر کام کریں تو عزت پائیں گے۔کراچی سرکلر ریلوے کا 43 کلومیٹر پر محیط ٹریک میں سے 38 کلومیٹر خالی کروالیا گیا ہے اور بقیہ 5 کلومیٹر پر 10 ہزار سے زائد گھر قائم ہیں جس کے لیے سندھ حکومت کام کرے اور ہم یہ منصوبہ بھی سندھ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حادثات میں ریلوے کے عملے کی کوتاہیاں ہیں جس سے میری محنت پر پانی پھرجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اتفاق کرتا ہوں کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری ہے اور گڈ گورنس نہیں ہے، جس کو قابو کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کام کررہے ہیں اور کام کریں گے تو ہی عزت پائیں گے۔