امریکا نہیں چاہتا تھا پاکستان چین کے ساتھ تعلقات بڑھائے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا تھا پاکستان چین کے ساتھ تعلقات

بڑھائے،صدر ایوب خان نے امریکاکو بتایا چین پاکستان کا ہمسایہ ہے اور پاکستان تعلقات ختم نہیں کرے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر ایوب خان نے 1962 میں امریکا کا دورہ کیا،انکو دورہ کے اختتام پر امریکی حکومت نے دو البم دیں۔ایک میں سرکاری تصاویر اور دوسرے میں قراقرم ہائی کی تصاویر تھیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نہیں چاہتا تھا پاکستان چین کے ساتھ تعلقات بڑھائے۔ صدر ایوب خان نے امریکہ کو بتایا کہ چین پاکستان کا ہمسایہ ہے اور تعلقات ختم نہیں کریگا،چین کے تعاون سے ٹیکسلا میں صنعتی پیداوار کے اداروں کو قائم کیا گیا،ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سے ایشیا افریقہ اور یورپی ممالک کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے چین کی ویلیو ایڈڈ چین کا حصہ بن جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ملک میں روزگار کاروبار اور معاشی خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ قابل تجدید ذرائع توانائی کا ٹیرف 8 سینٹ سے کم کر کے 4 سینٹ پر آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سستی توانائی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں متبادل ذرائع توانائی میں سرمایہ کاری کا آغاز ہو چکا،ڈنمارک جاپان اور چین قابل تجدید ذرائع توانائی کیلئے مشینری پاکستان میں بنائیں گے۔