وزیراعظم نے لاہور واقعہ پر رپورٹ مانگ لی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا

ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور واقعہ پر 24گھنٹوں میں ذمہ داروں کے تعین کے ساتھ حقائق پر مبنی رپورٹ مانگ لی ہے۔ڈاکٹروں،پیرامیڈیکل سٹاف،وکلاء سمیت کوئی بھی طاقتور ذمہ دارقرار پایا تواسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اے پی پی ایمپلائز یونین(سی بی اے) کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں.انہوں نے کہا کہ آج قانون کے رکھوالے سسکتی،تڑپتی انسانیت پر چڑھ دوڑے۔ڈاکٹروں کو یرغمال بنانے،طوفان بدتمیزی برپا کرنے،صوبائی وزیرپر تشدد کر کے قانون کو اپنے پاؤں کے نیچے روندنا قابل مذمت ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی ہے،نیب اس کیس میں مدعی ہے، اس پر اپیل کا فیصلہ نیب نے ہی کرنا ہے۔امید ہے جس مقصد کے لئے ضمانت ملی اس پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔