
کراچی(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلا ول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ڈکٹیٹر
پرویزمشرف بینظیر بھٹو قتل کیس کے بھی مرکزی ملزم ہیں۔سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت پر ردعمل کا اظہار کرتے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
انہو ں نے کہاکہ پرویز مشروف کو سزائے مو ت سے ثابت ہو ا کہ جمہو ریت بہترین انتقام ہے، ڈکٹیٹر پرویزمشرف بینظیر بھٹو قتل کیس کے بھی مرکزی ملزم ہیں ان کو سز املنا اچھا اقدام ہے۔ واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی ہے۔














