نواز شریف کو آئندہ ہفتے اسپتال داخل کرایا جائے گا،ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان

لندن(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے

کہ نواز شریف کو آئندہ ہفتے اسپتال داخل کرایا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا اسپتال میں داخلے سے قبل معائنہ کیا گیا ہے۔ نواز شریف کو اگلے ہفتے اسپتال داخل کرایا جائے گا۔نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ اسپتال میں نواز شریف کے دل کی شریان کی پیچیدہ بیماری کا علاج کیا جائے گا۔ این ایچ ایس کے اسپتال میں نواز شریف کی کارڈیک کیتھی ٹرائزیشن انٹروینشن کی جائے گی۔