عوامی اراضی عوام کے مفاد کیلئے استعمال کی جائے گی، محمدمیاں سومرو

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)روزیرنجکاری محمدمیاں سومرونے بدھ کو معاون خصوصی

اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ عوامی اراضی عوام کے مفاد کیلئے استعمال کی جائے گی،گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے،کنونشن سینٹر، سروسز ہوٹل لاہور، ایس ایم ای بنک اور 2پاور پلانٹ کی نجکاری ہو گی غیر ملکی کمپنیوں نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

 ۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ ریاستی اداروں کی شفاف اور منافع بخش نجکاری حکومت کا عزم ہے محمد میاں سومرو کی قیادت میں نجکاری کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔ اداروں کو نجکاری کے ذریعے منافع بخش بنا کر عوامی مفاد میں استعمال کرینگے۔وزیر نجکاری نے کہا کہ اداروں کی نجکاری میں پیپرا قوانین اور عدالتی فیصلوں کو مد نظر رکھا جائے گا۔ دنیا کی بڑی کمپنیاں پہلی دفعہ پاکستان میں نجکاری میں حصہ لیں گی۔

 کنونشن سینٹر، سروسز ہوٹل لاہور، ایس ایم ای بنک اور 2پاور پلانٹ کی نجکاری ہو گی۔ غیر ملکی کمپنیوں نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے کہا کہ مختلف سرکاری اراضیوں کی نیلامی کا عمل بھی جلد شروع ہو گا۔ نیلامی سے حاصل رقم ملکی قرض کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔