
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنر سٹیٹ بینک کی رپورٹ کو
حکومت کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار دے دیا بے روزگاری مہنگائی بھوک افلاس سے تنگ عوام "بے نیازی" حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے ۔
پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سٹیٹ بینک نے گڈ گورننس کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے مہنگائی میں مسلسل اضافے اور معاشی سست روی کی بدترین سطح نام نہاد معاشی ارسطووں کے منہ پر کالک اور بلند و بانگ دعویداروں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے گڈ گورنس کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے کہ مہنگائی 12فی تک صد رہیگی ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی پی پی حکومت نے گندم کی قیمت اضافہ کیا۔پیپلز پارٹی دور میں ملک گندم میں خود کفیل تھا اورنئے پاکستان میں زرعی شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے ۔کسان کاشتکار اپنے پیداواری آٹا دالیں چینی خریدنے سے قاصر ہے۔ ملکی معیشت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل میں دینے کا نقصان ملک اور خمیازہ عوام الناس بھگت رہے ہیں ملکی معیشت کا پہیہ الٹانے اور مہنگائی,بیروزگاری,معاشی بدحالی کے زمہ دار شیخ چلی اور اسکے چیلے ہیں خوشحال پاکستان کے دعویداروں نے معیشت بدحال ترین کر دی ہے ۔معاشی سست روی بدترین سطح پر آگئی ہے ۔
بے روزگاری مہنگائی بھوک افلاس سے تنگ عوام ”بے نیازی“ حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔ مالیاتی مافیاز مزید خوشحال اور غریب خودکشیوں پر محبور ہیں۔ شہری بجلی گیس بل اور ٹیکس ادا کرنے سے مجبور کر دئے گئے ہیں۔














