
کوالالمپور(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مغرب و دنیا کو اسلام کےخلاف پروپیگنڈا بند
کرنا چاہیے،مغرب پر واضح کرتا ہوں انتہا پسندی و خود کش حملو ں کا اسلا م سے کوئی تعلق نہیں ،کیا مغرب میں انسانیت کا قتل مسلمان کر رہے ہیں؟ ،نیو زی لینڈ میں مسجد میں فائرنگ مسلم رہنما ﺅں کی نا کا می ہے ،ہمیں دنیا کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہ کرنا ہوگا،مسلم حکمرانوں نے اسلام سے متعلق مغربی نظریے کو غلط ثابت کرنے کی بجائے پرچار کیا،میر اوژن وہی جو اقبال اور قائد اعظم کا تھا لیکن قوم نظریے سے ہٹ گئی ،غربت کے خاتمے کےلئے چینی ما ڈل پر عمل پیرا ہیں ،خراب معاشی حالات کے باوجو د فلا حی ریاست کی بنیا د رکھی، ملکی میں بڑھتی ہو ئی مہنگائی کا قصور وار ما فیا ز ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے انسٹی ٹیو ٹ آف ایڈوانس اسلا مک اسٹڈیز سے کلید ی خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کے لئے میر اوژن وہی ہے جو علا مہ محمد اقبال اور قائد اعظم کا تھالیکن بدقسمتی سے پاکستانی قوم نظریےسے ہٹ گئی اور وژن کے بغیر قومیں تباہ ہوجاتی ہیں قائد اعظم ریا ست مدینہ کے تحت ریاست کا قیا م چاہتے تھے قائد اعظم محمد علی جنا ح برصغیر کے عظیم رہنما تھے ، ریاست مدینہ میں انصاف مساوات کو بنیا دی حیثیت حاصل تھی ریا ست مدینہ دنیا بھر میں عظیم ریاست کی مثال بنی مدینہ کی ریا ست معاشرے کے تما م کمزور طبقوں کاخیال رکھتی تھی مدینہ منورہ میں کو ئی قانو ن کے بالاتر نہیں تھا ۔
انہو ںنے کہا کہ پا کستان کو مدینہ کی ریا ست بنا نا چاہتے ہیںمعاشی حالات خراب ہو نے کے باوجو د فلا حی ریاست کی بنیا د رکھی ، مدینہ کی ریا ست میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تھا ۔ہماری حکومت نے معاشی حالات خراب ہونے کے باوجود فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی اور میں پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔اپنے خطاب میں انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام سے متعلق مغرب کو بتانا ہوگا کہ وہ جو کہہ رہے ہیں وہ دل آزاری ہے، مغرب میں انسانیت کا جو قتل ہو رہا ہے کیا وہ مسلمان کر رہے ہیں؟ مغرب اور دنیا کو اسلام کے خلاف پروپیگنڈا بند کرنا چاہیے۔
نائن 11کے بعد مغرب نے اسلامک ٹیررازم کا لفظ استعمال کیا، دہشت گردی کا اسلام سمیت کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں لیکن خودکش حملوں کو بھی بد قسمتی سے اسلام سے منسلک کردیا گیا۔ مغرب نے مسلمانوں کے لیے انتہا پسندمسلم کالفظ استعمال کیا، ہمیں دنیا کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہ کرنا ہوگا، کبھی بھی کسی پر زبردستی مذہب مسلط نہیں کیا جاسکتا۔
انہو ںنے اسلام فوبیا کے خلا ف آواز بلند نہیں کی بچوں کو اطلا عات تک رسائی پہلے سے بہت زیادہ ہے مہاتیر محمد اورطیب اردوان سئے ملکر میڈیا ترتیب دینے کا پر وگرام بنا یا تھا میڈیا کے ذریعے بچوں کو اسلام سے روشنا س کر ائیں گے کیو نکہ سوشل میڈیا کے بعد اطلا عات اور معلومات تک رسائی میں انقلا ب آچکا ہے۔
انہو ںنے مزید کہا کہ مہا تیر محمد نے ملا ئیشیا کو ترقی یا فتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا ہم بھی غربت کے خاتمے کے لئے چین کے ما ڈل پر عمل کر رہے ہیں ہماری حکو مت میں پہلی بار 60لا کھ خاندانو ں کو صحت کا رڈ ز دیے گئے غریبو ں کو مفت کھا نا دیا جا رہا ہے 200شیلٹرز بنا ئے گئے ملکی تاریخ میں پہلی بار نو جو انو ں کو میرٹ پر قرضے اور تعلیمی وظیفے دے رہے ہیں ۔ ملکی میں بڑھتی ہو ئی مہنگائی کا قصور وار ما فیا ز کو قرار دیتے ہو ئے۔ انہو ں نے کہا کہ بدقسمتی سے وقت کے ساتھ ہما رے ملک میں مختلف مافیا ز وجو د میں آچکے ہیں یہ ما فیا ز ملک کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش میں ہیں پاکستان میں مافیا منا فع خور مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر تے ہیں جس سے مہنگائی بڑھتی ہے ۔














