
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری جماعت میں اختلاف کی گنجائش
نہیں۔
ن لیگ کے اندر نواز شریف کی قیادت پر اتفاق ہے۔شہباز شریف بھی نواز شریف کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ سب کی رائے ہوتی ہے پارٹی کے فیصلے کا سب احترام کرتے ہیں اختیارات کے ناجائز استعمال کا جھوٹا الزام لگاکر مجھے جیل بھیجا گیا میری ساکھ متاثر ہوئی ہے، نیب میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے، نیب پر مقدمہ درج کرایا جائے گا ۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفت گو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ میرے خلاف کیسز نے ثابت کردیا کہ احتساب کا عمل کھوکھلا ہے۔ نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی منظوری پیپلزپارٹی حکومت نے دی ہم نے نامکمل منصوبے کو مکمل کیا۔
انہوں نے کہا لکپ کتنے افسوس کی بات ہے کہ گرفتار کرکے بندے سے پوچھا جاتا ہے کہ بتائے کہ آپ کیخلاف کیا الزامات لگائے جائیں ۔ نیب میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے اس کا مقصد حکومت کیخلاف آوازوں کو خاموش کرنا ہے میں اور شاہد خاقان عباسی حکومت کی پالیسیوں کو آشکار کرتے تھے ہمیں یہ میدان سے باہر کرنا چاہتے تھے ۔ لہذا ہمیں نیب کے جھوٹے کیسز میںجیل بھیج دیا گیا ۔
احسن اقبال نے کہاکہ نیب خود مختار کیسے ہے جس دن چیئرمین نیب نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی اس دن یہ الزام لگ گیا اگر نیب آزادانہ احتساب پر یقین رکھتا توکیا چیئرمین اس شخص کے پاس چل کر جاتا جس کی نیب انکوائری کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ۔جب ہمیں عدلیہ سے ریلیف ملتا ہے تو حکومت ڈیل کا تاثر دیتی ہے جو بھیانک ہے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ ہماری جماعت میں اختلاف کی گنجائش نہیں۔ ن لیگ کے اندر نواز شریف کی قیادت پر اتفاق ہے۔شہباز شریف بھی نواز شریف کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ سب کی رائے ہوتی ہے پارٹی کے فیصلے کا سب احترام کرتے ہیں۔














