نوازشریف علاج مکمل کرانے کے بعد ہی واپس آئیں گے‘ مریم اورنگزیب

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف علاج مکمل کرکے

اور صحت مند ہونے کے بعد ہی واپس آئیں گے‘ آٹا،چینی چورحکومت اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسے اوچھے اقدامات کرتی ہے، حکومتی جھوٹ سے سچ چھپا نہیں سکتا‘کرپٹ ٹولے کی کل کارکردگی نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت پرسیاست کرنے والی کم ظرف حکومت سیاسی انتقام میں حواس کھوچکی ہے نوازشریف کے خلاف عدالت میں کم ظرف حکومت کی درخواست کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف عدالت کے فیصلے کےمطابق ملک سے باہر گئے۔ عدالت اور قانون کے مطابق نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس جمع ہیں فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ نوازشریف علاج تک بیرون ملک رہ سکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق عدالت سے رجوع کرنے کے حوالے سےپارٹی کی مشاورت جاری ہے۔ پارٹی کا واضح فیصلہ ہےنوازشریف علاج اور صحت مند ہونے کے بعد ہی واپس آئیں گے آٹا،چینی چورحکومت اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسے اوچھے اقدامات کرتی ہے، حکومتی جھوٹ سے سچ چھپا نہیں سکتا‘کرپٹ ٹولے کی کل کارکردگی نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنا ہے۔