
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لئے
جبر تشدد برداشت کرنے اور آمروں کے سامنے سر نہ جھکانے والی خواتیں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جو لوگ معاشرے پر اپنی مرضی اور سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں دراصل انسانی شعور سے خوفزدہ ہیں ، وہ دن گزر گئے جب خواتین کو زور اور جبر کے ذریعے خاموش کیا جاتا تھا۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے خواتین کے باے میں رجعت پسندانہ سوچ کو شکست دینے کیلے محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے ۔ اسلام ہمیں خواتین کی عزت ، احترام اوران کی حفاظت کا درس دیتا ہے جو لوگ معاشرے پر اپنی مرضی اور سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں دراصل انسانی شعور سے خوفزدہ ہیں ۔
سابق صدر نے کہا کہ وہ دن گزر گئے جب خواتین کو زور اور جبر کے ذریعے خاموش کیا جاتا تھا اب زمانہ تبدیل ہو چکا ہے اب خواتین اپنی قابلیت اور ذہانت سے دنیا میں باوقار مقام حاصل کر رہی ہیں ۔ سابق صدرنے کہا پیپلز پارٹی ان خواتین کو عزت اور احترام کامقام دیتی ہے جنہوں نے جمہوریت کیلیے جبر تشدد کا سامنا کیا زندان کو قبول کیا مگر آمروں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔














