
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن پر تمام
وزراء اعلیٰ سے مشاورت ہو چکی ہے، آئندہ چند دنوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا، پاکستان کے حالات بیشتر ملکوں سے بہت بہتر ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں بندشوں کو مزید کم کرنا چاہتے ہیں، عوام کی صحت کی حفاظت کیلئے نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔ آئندہ 5 سے7 دنوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا مضبوط نظام لائیں گے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں 90 فیصد کاروبار چھوٹے اور درمیانی سطح کا ہے، بجلی کے ذریعے 90 فیصد کاروبار سے منسلک لوگوں کو پیکیج دیں گے۔














