
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے اہلیان کراچی کی بجلی سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے
کہ الیکٹرک انتظامیہ مسائل کا حل جلدممکن بنائے،وفاقی وزیر اسد عمر،معاون خصوصی شہزاد قاسم اور گورنر سندھ فوری طور پر کے الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کریں۔
وزیراعظم سے اسلام آباد میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصا کورونا کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جاری بیان کے مطابق گورنر سندھ نے کورونا کے حوالے سے وزیر اعظم کے وژن اور کامیاب حکمت عملی کو سراہا ہے۔
ملاقات میں کے-الیکٹرک کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔کے الیکٹرک سے متعلق معاملات کے حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اسد عمر،معاون خصوصی شہزاد قاسم اور گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ کے- الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کی جائے تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔














