وزیراعظم عمران خان عید کی چھٹیاں گزارنے اہلخانہ کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچ گئے۔اہلخانہ کے ہمراہ عید کی تین روزہ تعطیلات گزار کر اتوار کو اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔


وزیراعظم عمران خان جمعرات کو نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں موسم خرابی کے باعث بذریعہ سڑک نتھیاگلی پہنچے وزیراعظم عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے۔
وہ فیملی کے ہمراہ عید منائیں گے جب کہ عید کی نماز بھی نتھیاگلی میں ہی ادا کریں گے وزیراعظم عمران خان عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران تین روزہ قیام کے بعد اتوار کو اسلام آباد واپس آئیں گے۔