نیب آفس بلانے کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا تھا،ن لیگی رہنما مریم نواز

لاہور( ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جس ریاستی ،حکومتی خوف اورجبر سامنا  

میں کرکے آرہی ہوں وہ ن لیگ کیلئے نہیں بلکہ سلیکٹیڈ حکومت کیلئے خوف کا باعث ہے ،میں تما م لیگی کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہوںجو ظلم کے آگے کھڑے رہے ۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ شام ہنگامی پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں پر اسپرے کیا گیا۔ان پر آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے ،کارکن پرامن تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے جعلی نوٹس بھیجا ،اس نوٹس میں مجھ پر کوئی الزام ظاہر نہیں کیا گیا ۔مجھے سزا دینے کیلئے نیب آفس بلایا گیا ۔مریم نواز نے میڈیا کو نیب کا نوٹس پڑھ کر سنایا ۔مریم نواز نے کہا کہ میری گاڑی پر پتھراو¿ کیا گیا ۔مجھے نقصان پہنچ سکتا تھا ۔
مریم نواز نے کہا کہ میں نے پتھراو¿ کی ویڈیو بھی بنائی ،مجھے پیغام ملا کہ آپ واپس چلے جائیں ،میں نے نیب آفس کو واپس جانے سے انکار کیا ،پھر رانا ثنا اللہ نے نیب سے کہا کہ وہ لکھ کر دیں ۔مریم نواز نے کہا کہ میں ایک گھنٹہ نیب آفس کے باہر رہی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نیب کو انتقام کیلئے استعمال کررہی ہے ۔نیب آفس بلانے کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا تھا ۔