
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ برطانوی حکومت دہشت گردی کی بات کرتی ہے،
ہمارا سب سے بڑا دہشت گرد تو لندن میں بیٹھا ہے، ہمیں بانی ایم کیوایم واپس چاہیے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کی صحت کے بارے میں فیملی کو بھی کوئی شک نہیں کہ وہ ٹھیک ہیں، وہ ہٹے کٹے ہیں،اب وہ لندن میں پھر رہے ہیں، کافیاں پی رہے ہیں۔ نیب خود مختار ادارہ ہے، ہمارے ماتحت نہیں ہے، ہم نے نیب کو کہا ہے کہ جو کیس شروع ہوتا ہے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں شدت پسندی بڑھ رہی ہے، وزارت اطلاعات کی دو سال کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی،جن 7 نکات پر میں کام کر کے گیا تھا آج بھی وہی چل رہے ہیں
۔انہوں نے کہا کہ ہماری تمام صوبائی اسمبلیوں کو سوشل میڈیاچینلز شروع کرنے چاہئیں،صوبائی قانون سازوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہونا لازمی ہے، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں 15 دنوں میں کمی نظر آئے گی۔
فواد چوہدری نے کہاکہ وفاقی کابینہ تمام صوبوں کو2بارکہہ چکی ہے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کرے،وسائل کی تقسیم منصفانہ ہوگی تو انصاف ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں فیملی کو بھی کوئی شک نہیں کہ وہ ٹھیک ہیں،اب نواز شریف لندن میں پھر رہے ہیں، کافیاں پی رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف کی طبیعت اب ٹھیک ہے۔














