چھوٹے ڈیم ضروری ،پسماندہ علاقوں کے لوگوں صاف پانی میسر آئےگا،عثمان بزدار

 
لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت یہاںوزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد

ہوا، جس میں کوہ سلیمان کی رودکوہیوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علاقے میں 4 سمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے ذخیرے کیلئے چھوٹے ڈیم بناناوقت کی ضرورت ہے اور پنجاب حکومت چھوٹے ڈیمز کے لئے مختلف آپشن پر غور کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان کی رودکوہیوں میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتاہے اور اس قیمتی پانی کو محفوظ بنانے اوراستعمال لانے کیلئے سمال ڈیمز کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے،چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئےگا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں چار سمال ڈیمز کی تعمیر کیلئے ٹیکنیکل سٹڈی کی جاری ہے۔سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سمال ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے کے اہم امور سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ وترقیات،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری آبپاشی،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔