
کراچی ( ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے
وعدے کے مطابق کراچی کو فنڈز مہیا کیے ہوتے اور سیاست نا کی ہوتی تو آج یہ دن نا دیکھنا پڑتا۔ کراچی کے حالات دیکھ کریہاں آیا ہوں، بارشوں نے شہر کو بہت متاثر کیا ہے۔ کر
اچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا پوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کراچی کو ابھی تک جتنا بنایا (ن) لیگ نے بنایا، میگا پروجیکٹ شہر میں (ن) لیگ کی جانب سے شروع کیے گیے اور ابھی تک ایسے بہت سارے منصوبے ہیں جنہیں نواز شریف نے شروع کیا، کراچی پانی میں ڈوبا ہوا ہے اس وقت سیاست نہیں کرنی ہے۔ یہ وقت مخالفت برائے مخالفت کا نہیں ہے، جن کے گھر، فصلیں اور مال مویشی تباہ و برباد ہوئے انہیں معاوضہ دیا جائے۔امیر و غریب سب ہی سیلاب کی تباہ کاری سے پریشان ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاق نے کراچی کے لیے اربوں روپے دینے کا وعدہ کیا تھا وہ فنڈز کہاں ہیں؟ وفاق نے وعدے کے مطابق فنڈز مہیا کیے ہوتے اور سیاست نا کی ہوتی تو آج یہ دن نا دیکھنا پڑتا، وفاق نے سندھ حکومت کے ساتھ ملکر کام کیا ہوتا تو یہ حالت نا ہوتی۔
اس سے قبل کراچی روانگی سے قبل شہبازشریف نے کہا کہ سندھ کے عوام سے اظہار یکجہتی کا پیغام لے کر جارہا ہوں، کراچی میں بارشوں سے تباہی کے بعد سب ایک ہو کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کروا رہے ہیں اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد بلا تاخیر واپس آجائیں گے۔














