
راولپنڈی(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) پاک فوج انسداد پولیو اور شجرکاری مہم کا حصہ بن گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے
مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرسبزو شاداب پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا ۔ آرمی چیف نے پولیو سے پاک پاکستان سے متعلق تقریب میں شرکت کی ۔ پاک فوج نے سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے تحت 2018 سے اب تک 2کروڑ 90 لاکھ پودے لگائے مون سون شجرکاری مہم کے دوران 50 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔
لاہور اسلام آباد موٹرویز کے اردگرد 6 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ کراچی حیدر آباد موٹرویز کے اردگرد ایک لاکھ 80 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔لاہور سیالکوٹ موٹرویز کے اردگرد ایک لاکھ 20 ہزار سوات موٹرویز کے اردگرد ایک لاکھ ، لاہور اسلام آباد موٹروے پر 6 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او نے ڈھائی سال میں موٹرویز کو سرسبز شاداب بنایا ۔ ایف ڈبلیو او گرین موٹرویز اقدام کے تحت 10لاکھ پودے لگائے گئے۔














