
لاہور (ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے احتجاجی مہم کیلئے نوجوانوں کو متحرک کرنے کا لائحہ عمل تشکیل
دیدیا جبکہ مریم نواز نے نوجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی کا علم نہ گرنے دیا جائے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے پارٹی کے نوجوان رہنماﺅں نے جاتی عمرہ میں ملاقات کی۔ مریم نواز نے آئندہ آنے والے مہینوں میں احتجاجی مہم کے لئے پارٹی کے نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنماﺅں نے بہت قربانیاں دیں ہیں، اب نوجوانوں کہ باری ہے کہ وہ اس تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں مسلم لیگ(ن)کا نوجوان پارٹی کے علم کو گرنے نہ دے۔














