اپوزیشن بے روزگار لوگوں کا ٹولہ، اس سے ہمیںسروکار نہیں وزیر اطلاعات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن بے روزگار لوگوں کا ایک ٹولہ ہے اس

سے ہمارا کوئی سروکار نہیں حکومت جنوری 2020 میں نہیں بلکہ 2028 میں جائے گی ہمارا اس وقت سب سے بڑا مہنگائی کا مسئلہ سنجیدہ ہے جس سے کمزور طبقے کو نقصان پہنچا ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے پر وزیراعظم بہت سنجیدہ ہیں۔
یہ بات انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ کے دوان کہی ۔ انہوں نے صوبائی چیف سیکرٹریز اور فوڈ افسران کے ساتھ میٹنگ کی ہے جس سے امید لگی ہے کہ آنے والے چند دنوں میں مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا،انکا کہناتھا امریکہ میں روز ویلیٹ ہوٹل پاکستان کا اثاثہ ہے اس کی ہم ہر صورت حفاظت کریں گے ہم نے روز ویلیٹ ہوٹل فروخت نہیں کیا بلکہ ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر اس کے ذمہ قرض تھا وہ ادا کیا اور اب ہوٹل مکمل پاکستان کی ملکیت ہے سندھ نے سیاسی بدنیتی پر اپنے حصے کی گندم ریلیز نہیں کی جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ آیا اب سندھ نے اپنی گندم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلی دفعہ ایسا ہوا قیمتوں کی کمی اور سپلائی بہتری کیلئے کام کا طریقہ اختیار کرتے ہیں سندھ اور خیبر پختون خواہ گندم کی کم پیدا وار رکھتے ہیں گندم کے زخائر اس وقت مکمل طور پر پورے ہیں پنجاب میں اس وقت آٹے کی قیمت ساڑھے 9سو اور کراچی میں 1300 روپے بیس کلو گرام ہے سندھ حکومت کا کردار درست نہیں رہا آٹے کی قیمتوں میں سندھ حکومت نے سیاسی بد نیتی پر سندھ کے عوام کو نقصان پہنچایا۔