ملک کے تمام شعبہ جات مشکل سے دوچار ہیں،سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک،فوٹو فائل ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا

فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کے تمام شعبہ جات مشکل سے دوچار ہیں اور ہمیں ان مظلوموں کی آواز بننا چاہئے، معیشت جو کسی ریاست کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے وہ ٹوٹ چکی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹانک روڈ پر لارڈ ویڈنگ اینڈ بینکوئٹ ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔تقریب سے لارڈ ویڈنگ اینڈ بینکوئٹ ہال کے اونر ڈاکٹر خان شاہ محسود اورصوبائی ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمدزبیرمحسودنے بھی خطاب کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت نمائش کیلئے چیزوں کی قیمتوں کمی کا دعویٰ کرتی ہے مگر جب سو روپے کی چیز ہزار روپے پر چلی جائے اور اس کی قیمت ساڑھے نو سوروپے کرنے کو کارنامہ قرار دیا جائے تو قوم ایسے لولی پاپ سے بہلنے والی نہیں ہمارے فاٹا کے عوام نے 125سال جس نظام کے تحت گزارے اور کئی نسلیں اس کے تسلسل میں پروان چڑھیں مگر نعرہ لگایا گیا کہ ایف سی آر ختم کی جائیں مگر جس بے ڈھنگے انداز سے قانون میں تبدیلیاں کی گئیں آج وہاں کوئی نظام نہیں ہے۔