
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت
مخالف تحریک کاکوئی مستقبل نہیں ،بات چیت اور مسائل کے حل کا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے ، اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو ذاتی مفادات کےلئے استعمال کیا ،اپوزیشن بھی عوام کو جواب دہ ہے ،اڑھائی سال میں اپوزیشن نے قانون سازی میں حصہ نہیں لیا ، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کاکوئی مستقبل نہیں ،بات چیت اور مسائل کے حل کا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے ، اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو ذاتی مفادات کےلئے استعمال کیا ،اپوزیشن بھی عوام کو جواب دہ ہے ،اڑھائی سال میں اپوزیشن نے قانون سازی میں حصہ نہیں لیا ۔پی ڈی ایم ہمارا مسئلہ نہیں ہم عوامی مسائل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا،پی ڈی ایم غیر فطری تحریک ہے ،اپوزیشن آج عوام کےلئے ذاتی مفادات کےلئے نکلی ہے ، ان کے کہنے پر نیب قانون تبدیل کرلیتے تو آج یہ سڑکوں پر نہ ہوتے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ، پی ڈی ایم کا مسئلہ دھاندلی ہوتا تو انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیتے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ ان کو معلوم ہے عمران خان این آر او نہیں دے گا اس لئے پاک فوج پردباﺅ ڈال رہے ہیں،فوج مخالف بیان کا مو¿ثر جواب دیا جائے گا ۔
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی پارٹی ترجمانوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے کیسے بنائے عوام کو آگاہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ۔اپوزیشن کے ٹولے کو ملک نہیں اپنے مقاصد عزیز ہیں۔














