خواجہ آصف کو نواز شریف کو چھوڑنے سے انکارگرفتار کرلیا گیا:مریم نواز

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم گرفتاریوں

سے ڈرنے والے نہیں۔خواجہ آصف کو گرفتار نہیں اغواءکیا گیا ہے انہیں چھوڑنا پڑے گا۔ انہیں نواز شریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔
پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعدخواجہ آصف کی گرفتاری پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں میں مریم نواز نے کہا کہ خواجہ آصف کو نواز شریف کو چھوڑنے کیلئے کہا گیا انکار کرنے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ شکست سے خوفزدہ ہوکر ایسے فیصلے کیے جارہے ہیں ۔ حکومت استعفوں سے خوفزدہ ہے عوام کی نظریں عدلیہ کی جانب ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے صدر کئی مہینوں سے کال کوٹھری اور اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف سوا سال سے جیل میں ہیں اب ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو استعفوں کے خوف سے گرفتار کرلیا ہے لیکن تمام استعفے تو میرے پاس آگئے ہیں میرے پاس پنجاب اسمبلی کے 160 میں سے 159 استعفے آچکے ہیں ایک خاتون کے وینٹی لیٹر پر ہونے کی وجہ سے ایک استعفیٰ نہیں آیا اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے استعفے کے علاوہ سب ا ستعفے میرے پاس آچکے ہیں ۔ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف ہمیشہ نواز شریف اور ان کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میں ہرطرح کے ردعمل کیلئے تیار ہوں ۔ میرے دائیں بائیں لوگ ڈرنے والے نہیں انہوں نے دباﺅ اور ظلم کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے ۔