
لاہور(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے استعفے ”ایماندار بندے“
جیسے نہیں ہوں گے کہ اسپیکر بلائے تو غائب ہو جاو¿،سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو،پھر ا±سی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاو¿نسز بھی وصول کرلو،بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو۔
مریم نواز نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) اور باقی جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں، استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں، لانگ مارچ پر تمام پی ڈی ایم کی جماعتوں کا اتفاق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے جاتی امرا سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے اور لوگ بلبلا اٹھے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی ترجیحات میں عوام شامل نہیں، ان کی ترجیحات صرف اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے، عوام کو وہ جواب دیتے ہیں جنہیں منتخب کریں، ایک نالائق اور نااہل شخص کو اقتدار میں لایا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ ہم تنقید برائے تنقید نہیں کررہے، آئین کی کوئی خلاف ورزی کرے گا تو ان کے خلاف ہم بولیں گے، اللہ نہ کرے عوام پر حکومت کا عذاب رہے، میرا نہیں خیال مہنگائی کرکے حکومت پانچ سال پورے کر لے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہاکہ 4 فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا اس میں لائحہ عمل بنائیں گے۔














