ملک حکمرانوں کی کرپشن سے تباہ ہوتے ہیں،وزیر اعظم عمرا ن خان

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوتو فائل )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے کہتے

ہیں کہ ہمیں این آر اودو،ملک حکمرانوں کی کرپشن سے تباہ ہوتے ہیں،ہرسال ایک ہزار ارب ڈالرز چوری ہوکر امیر ملکوں میں جاتا ہے،جس مقصد کیلئے ملک بنا تھا اس کو بنانے کے لئے علماءکا کردار اب تاریخی ہونا چاہئے،علامہ اقبال کے تصور کے تحت پاکستان کو بنانا ہوگا،ساری دنیا کے لئے ایسا ماڈل بنانا ہوگا کہ حقیقی اسلام کیا ہے،ہمیں ایسا پاکستان بنانا چاہئے تھا جس کو دیکھ کر دنیا متاثر ہوتی لیکن افسوس ہم منزل سے بہت ہٹ گئے ہیں،مغرب کو اچھی طرح سمجھتا ہوں،مغرب نے اسلام کو دہشتگردی سے جوڑ دیا ہے،اسلامی دنیا نے اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا،وہ خاموش رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں علماءمشائخ کنونشن سے اپنے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم پاکستان کو بطور اسلامی فلاحی ریاست دنیا کا رول ماڈل بنانا چاہتے تھے۔اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مسلمان لیڈر شپ نے اس امر کی کبھی وضاحت نہیں کی۔نائن الیون سے پہلے سب سے زیادہ خود کش حملے بھارت میں تامل نے کئے تھے اور وہ بندو تھے لیکن کسی نے انہیں دہشت گرد نہیں کہا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیڈر شپ کو عالمی فورم پر مغربی ممالک کے رہنماو¿ں کو سمجھنا چاہیے تھا کہ آزادی اظہار اور پیغمبر ﷺ کی ناموس میں کیا فرق ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔جب اسلام کو دہشت گردی کے نتھی کردیا گیا تو سوچ کے اعتبار سے مسلمانوں کی تقریق برقرار نہیں رہی اور مغرب میں تمام مسلمانوں ایک ہی نظر سے دیکھے جانے لگے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب میں اسرائیل اور یہودیوں کے خلاف کوئی ایک لفظ ادا نہیں کیا جاتا۔جرمنی میں یہودی کے خلاف ہولوکاسٹ کا ظالم ہوا اور اب آزادی اظہار کے نام پر کوئی اس پر بات نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے کہتے ہیں کہ ہمیں این آر اودو،ملک حکمرانوں کی کرپشن سے تباہ ہوتے ہیں،ہرسال ایک ہزار ارب ڈالرز چوری ہوکر امیر ملکوں میں جاتا ہے،جس مقصد کیلئے ملک بنا تھا اس کو بنانے کے لئے علماءکا کردار اب تاریخی ہونا چاہئے۔