کورونا وباءکے باعث آئی ایم ایف سے تیسری قسط ملنے میں تاخیر ہوئی،حفیظ شیخ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا

وباءکے باعث آئی ایم ایف سے تیسری قسط ملنے میں تاخیر ہوئی،آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس جلد ہوگا جس میں ادائیگی کی منظوری دی جائے گی، 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق اداروں کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خودمختاری دی گئی ہے لیکن یہ پارلیمنٹ کو جوابدہ ہوگا،جن کمپنیوں کو ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے ان کو ختم کیا جائے، کچھ طبقوں کو خصوصی مراعات دی گئی ہیں سب کو برابر ٹیکس دینا ہوگا۔
کابینہ اجلاس کے بعد حفیظ شیخ نے وفاقی وزیرحماد اظہر اور گورنر سٹیٹ عشرت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج کابینہ نے تین بنیادی قوانین کی منظوری دی جس کا مقصد معیشت کو بہتر کرنا اوراداروں کی مضبوط بنیاد بنانا ہے،ا
انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خودمختاری دی گئی ہے تاہم اسٹیٹ بنک کو پارلیمنٹ کے اندر جواب دہ ہونا پڑے گا ،دنیا بھر میں جو مرکزی بینکوں کا اسٹیٹس ہوتا ہے ویسے یہاں بھی ہو، مالیاتی پالیسی اور مہنگائی پر قابو پانا ہے، اسٹیٹ بینک کے گورنر کی مدت ملازمت کو پانچ سال کردیا گیا ہے،مانیٹری اور فسکل پالیسی بورڈ بھی ختم کیا جائیگا،21 ویں صدی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اداروں کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔